Similar articles
وہ دن اور آج کا دن، نیا گرہ فال، پارکس اور دوسرے تفریحی مقامات نیاگرہ فال سے دور دراز علاقوں تک پھیل چکے ہیں۔ نیاگرہ دریا کے ساتھ ساتھ 56 کلو میٹر تک یعنی Lake Eric سے لے کر Lake Ontarioتک پارکس، دوسری تفریحی مقامات، مقامی ہوٹل اور ریسٹورینٹس، دنیا کے مانے ہوئے گولف کورسز، اور پرانے تاریخی مقامات، دنیا کے مشہور و معروف باغات اور سبزہ زار، دعوت نظارہ دے رہے ہیں۔ There are five Renowned Restaurants in front of Niagra Falls جب نومبر تا مارچ درجہ حرارت منفی صفر سے بھی کم ہوجاتا ہے تو نیاگرہ فال سے اُٹھتی دھند ملحقہ نیاگرہ پارکس کو ایک عجیب و غریب تصوراتی اور نور افشاں چمکیلا عالیشان جامہ اوڑھا دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِن دنوں Winter Festival of Lights کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لاکھوں چمکتی دمکتی لائٹس نیاگرہ فالز کے ٹورسٹ ڈسٹرکٹ میں لگا دی جاتی ہیں۔ اور وہاں جب نیاگرہ فالز میں درجہ حرارت اتنا گر جائے کہ وہاں ایک موٹی برف کی تہہ ہی جم جائے جسے Frozen Falls کا نام دیا جاتا ہے، اِس موقع میں بھی ہزاروں سیّاح اِس منظر کشی سے محظوظ ہونے کے لیے آنے سے بھی نہیں چوکتے۔ لیکن یاد رہے اس برف کی موٹی جمی تہہ کے نیچے سے پانی پھر بھی گرتا ہی رہتا ہے۔ کبھی سرد موسم میں خاص موقع پر نیاگرہ فال Ice Bridge Base بن جاتا ہے۔ یہ اِس وقت ہوتا ہے جب اوپر سے برف کے ٹکڑے ٹوٹ کر اور آکر نیاگرہ فال کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ اِس طرح یہ پھر جم کر ایک بڑا Mass بن جاتا ہے اور ایک گلیشئر کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ نیاگرہ پارکس کے Visits کے لیے ایک Guest Services بھی ہے۔ جو پیر اور جمعۃ المبارک کو 9بجے سے شام 4بجے مہیا کی جاتی ہے۔ جہاں سے ہر طرح کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Nov 12 2023.